ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر دھواں چھوڑنیوالی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر دھواں چھوڑنیوالی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 :لاہورٹریفک پولیس کی دھواں چھوڑنیوالی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں ، سی ٹی او نے لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر دھواں چھوڑنیوالی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے مطابق سموگ تدارک مہم میں اب تک 33 ہزار گاڑیوں کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے پر 15 ہزار 701 گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا۔

رواں سال دھواں چھوڑنے پر مجموعی طور پر 14 ہزار 771 گاڑیوں کو چالان کیے گئے ہیں، بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اورانتہائی خستہ حال پر 14 ہزار 255 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔
سی ٹی او لاہور نے کہا کہ جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ رکھنے پر 183 گاڑیوں کو بند کروایا گیا جبکہ خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے پر 6 کروڑ 60 لاکھ سے زائد چالان ٹکٹس جاری کیے گئے ہیں۔ سکول وکالجز، بس اڈوں ،سرکاری ونیم سرکاری اداروں میں 500 سے زائد ٹریفک آگاہی لیکچرز بھی دیئے گئے۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے بتایا کہ سموگ تدارک کیلئے عوامی رابطہ مہم بھی شروع کی گئی ہے۔