غیر قانونی بھرتیاں ؛ پرویز الہیٰ پر آج بھی فرد جرم عائد نہیں ہو سکی

27 Jun, 2024 | 09:01 AM

سٹی42: پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمہ پر سماعت ، پرویز الہٰی اور دیگر ملزمان کیخلاف آج بھی فرد جرم عائد نہیں ہو سکی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمہ پر سماعت آج ہو ئی جہاں چوہدری پرویز الہٰی بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے ،  وکلاکی جانب سےپرویزالہٰی کی حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی گئی۔

اینٹی کرپشن عدالت کے ڈیوٹی جج نے کیس پر سماعت کی جہاں چوہدری پرویز الہٰی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش کیا گیا۔
میڈکل رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے پرویز الہٰی کولمبا سفر کرنے سے روک رکھاہے، پرویز الہٰی کی پسلی کا فریکچر ابھی ٹھیک نہیں ہوا جبکہ ان کو دل کی تکلیف بھی ہے ۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمہ پر چوہدری پرویزالہٰی نے گزشتہ سماعت پر بیماری کی بنیاد پر حاضری معافی کی درخواست دائر کی تھی۔ سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی ضمانت پر رہا ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں