ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال ، پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا

15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال ، پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور کے علاقہ شاہدرہ سے 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا جنہوں نے پولیس کو کال کر کے اطلاع دی کہ چور ان سے 2 کروڑ روپے لیکر فرار ہوگئے ہیں۔
شاہدرہ سے جھوٹے کالر نے 15 پرپولیس کو کال ملائی اور ان کو بتایا کہ ڈاکو ان سے گن پوائنٹ پر دو کروڑ روپے چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔ شاہدرہ پولیس کی جانب سے کی گئی کال پر فوری طور پر ریسپانس دیا اور موقع پر پہنچ گئے۔

دوران پوچھ گچھ ملزمان زیادہ دیر تک پولیس کو چکما نہ دے سکے ، چاروں ساتھیوں کے الفاظ ایک دوسرے کا ساتھ نہ دے سکے اور پولیس نے پھر ان کو جھوٹی کال کرنے پر گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ اومیاں تحسین نجم نے بتایا کہ ملزم عمران نے لین دین کے تنازعہ میں ایک پارٹی کو 2 کروڑ دینےتھے اور ملزمان ملکر 2 کروڑ ہڑپ کرنے کے چکر میں تھے۔

پولیس کی جانب سے ملزم عمران اور اسکے ساتھیوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گئی۔