اسوہ فاطمہ: چائنہ سکیم میں واقع عوامی پارک اور گرین بیلٹس کی ابتر صورتحال انتظامیہ کی مسلسل غفلت اور نا اہلی کی داستان سنا رہی ہے لیکن نہ انتظامیہ کو اپنے امیج کی پرواہ ہے نہ حکومت کو عوام کے ساتھ روا ظلم بند کروانے کا خیال آتا ہے۔
پارک میں سیوریج کا پانی جمع ہونے سے اسے پارک کی حیثیت سے استعمال کرنا ممکن نہیں رہا۔ پارک میں جمع کوڑے کے ڈھیر تعفن کا باعث بن رہے ہیں۔
گرین بیلٹس میں بھی جگہ جگہ گندگی سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
عید کے بعد جو آلائشیں کوڑے کے ڈبوں میں پھینکی گئی تھیں، انہیں کسی نے نہیں اٹحایا، ان آلائشوں کے تعفن کے سبب اس جگہ کے نزدیک آنا بھی محال ہے۔
علاقہ کے مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پارک میں جمع سیوریج کا پانی نکلوایا جائے اور پارک کے گرد و نواح میں جو کوڑا کرکٹ جمع ہے اسے اٹھوایا جائے۔ علاقہ کے مکینوں نے انتظامیہ سے گرین بیلٹس کی حالت زار بہتربنانے کامطالبہ کیا ہے۔ تاکہ علاقہ کے رہائشی اپنے علاقہ کو خوبصورت بنتے ہوئے دیکھیں۔