عید الاضحی کے موقع پر دوسری اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور کے لیے روانہ 

27 Jun, 2023 | 09:28 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: محکمہ ریلوے  کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر دوسری عید اسپیشل ٹرینیں کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کوئی بھی ڈویژنل آفسر عید اسپیشل ٹرین روانہ کرنے کینٹ اسٹیشن نہیں آئے۔ دوسری جانب عید کی مناسبت سے مسافروں نے مزید ٹرینیں چلانے کی اپیل کردی، مسافروں کا کہنا ہے کہ ٹرینوں میں گنجائش کم اور مسافروں کی تعداد پلیٹ فارم پر زیادہ ہے۔

عید اسپیشل ٹرینوں کی ایڈوانس بکنگ کی گئی، عید اسپیشل ٹرینوں میں اے سی اور اکنامی کلاس کی بوگیاں لگائی گئیں۔عید اسپیشل ٹرین 15 کوچز پر مشتمل ہے۔ جس میں 2 اے سی بزنس، 12 ایکنامی کلاس کوچز اور ایک پاور وین شامل ہے۔ گاڑی میں 998 مسافروں کی گنجائش ہے۔واضح رہے کہ عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ سے روانہ ہو کر ملتان,  خانیوال اور فیصل آباد سے ہوتی ہوئی اگلی شام 05:45 پر لاہور پہنچے گی۔

مزیدخبریں