ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وزیراعظم نےلاہور میں سیلابی صورتحال میں ناقص کارکردگی کی انکوائری کا حکم دے دیا

Prime minister orders inquiries about poor performance in Lahore un=rban flood, city42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو دلشاد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا عید قرباں پر شمالی پنجاب بالخصوص لاہور میں متوقع پری مون سون بارشوں کے حوالے سے تیاری پر جائزہ اجلاس. وزیرِ اعظم کا لاہور میں حالیہ بارشوں پر نکاسی آب کا مناسب اور بروقت انتظام نہ ہونے پر برہمی کا اظہار۔

 وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حالیہ  بارشوں کے پیش نظر لاہور میں سیلابی صورتحال  میں ناقص کارکردگی کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ ناقص نکاسی آب کی صورت حال کی ذمہ داران کا تعین کریں اور کوتاہی برتنے والے متعلقہ حکام کو  فی الفور معطل کریں۔

شدید بارش میں متعلقہ اداروں کے سست اقدامات نے شہریوں کو مشکلات سے دوچار کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئندہ دنوں میں متوقع بارشوں سے پیدا ہونے والی ممکنہ صورتحال کیلئے مکمل تیاری کی جائے.

عیدِ قرباں کے دنوں میں انتظامیہ مکمل طور پر الرٹ رہے.

 عید کے دنوں میں ممکنہ بارشوں کی صورت میں تمام دستیاب وسائل  کو بھر پور استعمال کرتے ہوئے ایمرجنسی پلان مرتب کیا جائے۔

  شہر میں جلد از جلد نکاسی آب  کو ممکن بنانے کے لیے درکار مشینری کے حصول میں درپیش مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

 صوبہ بھر میں عید کے دوران قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے کی سخت مانیٹرنگ کریں تاکہ کوئی ممنوعہ تنظیم قربانی کی کھالیں اکٹھی نہ کر سکے۔ 

 عید کے دنوں میں شہریوں کے لئے صفائی ستھرائی کے انتظامات یقینی بنائیں۔

 وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت کی کہ عید الضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کی آلائیشوں کے سد باب کیلئے بھرپور انتظامات کیے جائیں۔

 عید اور مون سون کے تناظر میں عوامی سہولت کے لیےخصوصی شکایات سنٹر اور کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کریں۔ 

 اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، کمشنر لاہور اور دیگر اعلی صوبائی حکام نے شرکت کی۔