ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی ٹاون تھری  6 ارب کرپشن سکینڈل، کونسل آف پروفیشنلز کا اجلاس

Punjab University Council of Professionals meeting, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب یونیورسٹی کونسل آف پروفیشنلز کی مجلس عاملہ کا اجلاس  منگل کے روز ہوا جس میں یونیورسٹی ٹاون تھری میں چھ ارب روپیہ کے کرپشن اسکینڈل کا نوٹس لینے پر پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ سید محسن رضا نقوی کا شکریہ ادا کیا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر اینٹی کرپشن کی کارروائی سے اسکینڈل کے متاثرہ اساتذہ کو ریلیف ملے گا۔

پنجاب یونیورسٹی کونسل آف پروفیشنلز کی مجلس عاملہ نے کہا کہ ڈاکٹر اظہر نعیم یونیورسٹی کی بدنامی کا باعث بنے ۔

کوپس کی مجلس عاملہ نے ڈاکٹر اظہر نعیم سے بطور صدر آستعفی لینے کا مطالبہ کیا۔

مجلس عاملہ نے کہا کہ وائس چانسلر ایف آئی آر میں نامزد تمام اساتذہ کے خلاف انکوائری کروائیں۔

انکوائری کی رپورٹ آنے تک تمام ذمہ داران کو انتظامی عہدوں سے ہٹایا جائے ۔

اساتذہ و ملازمین ٹاون تھری کا نوٹس لینے پر وزیر اعلی کے شکر گزار ہیں۔

ڈاکٹر امجد مگسی کا اجلاس میں کہنا تھا کہ سات سال بعد بھی پلاٹ ڈویلپ نہ ہونے پر اساتذہ و ملازمین پریشان ہیں۔

اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ ٹاون تھری کے معاملات پر اساتذہ میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیر اعلی کی ہدایت پر محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائی سے ریلیف ملنے کی توقع ہے۔