ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنجاب نگراں حکومت کو ہٹانے کی درخواست پر سماعت غیرمعینہ مدت کیلئےملتوی

Petition to remove Punjab Government adjourned in LHC, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


 ملک اشرف:  لاہور ہائیکورٹ میں نگران پنجاب حکومت کو ہٹانے کے لیے دائر درخواست پر سماعت،وفاقی حکومت ، نگران حکومت اور الیکشن کمیشن الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب جمع کروادیا گیا، عدالت نے شیخ رشید کے وکیل کی جانب سے التواء کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی  
جسٹس شاہد کریم نے شیخ رشید ،مقامی وکیل زمان وردگ سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی.
درخواست گزار وکیل زمان خان وردگ بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جونئیر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ
شیخ رشید کے سنیئر وکیل حاضر نہیں ہیں ، استدعا ہے سماعت ملتوی کی جائے .

درخواستوں میں الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کو فریق بنایا گیا ہے اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نگران حکومت کا تقرر 90 روز کے لیے عمل میں لایا گیا۔90 روز گزر جانے کے بعد نگران حکومت اور کابینہ کی آئینی حیثیت ختم ہو گئی ہے ۔نگران وزیر اعلیٰ اور کابینہ غیر قانونی کام کر رہے ہیں ۔وکیل درخواست گزاروں کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نگران پنجاب وزیراعلیٰ  اور ان کےؤی کابینہ کےوزراکو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دے۔