جاوید قائم خانی : عید قرباں قریب آتے ہی مویشی چوری اور چھیننے کی وارداتیں تیز ہوگئیں۔
فیڈرل بی ایریا بلاک 8 میں مسلح ملزمان ہائی روف میں سوار ہو کر آئے اور شہری کو اسلحہ کے زور پر لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ملزمان نے پہلے جانوروں کی حفاظت پرمعمور نوجوان کو لوٹا پھر ٹینٹ سے بکرے کھلے گاڑی میں ڈال کرلے گئے۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ایک ملزم نے شہری کو اسلحہ دیکھایا اور دوسرے ملزم نے موبائل فون اور جیبیں کھنگالیں۔پھر گاڑی میں دو قربانی کے بکرے ڈالے اور فرار ہوگئے جبکہ ٹینٹ میں قیمتی بکرے اور بیل موجود تھے۔پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے بکرے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔
شہری احتیاط کریں مویشی چور سرگرم , وارداتوں میں اضافہ
27 Jun, 2023 | 06:49 PM
This browser does not support the video element.