3 جولائی کو بینک عوام کیلئے بند رہیں گے

27 Jun, 2023 | 05:01 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ3 جولائی بروز پیر کو بینک عام عوام کیلئے بند رہیں گے۔

 3 جو لائی بروز پیر کو عام تعطیل کے باعث عوام کیلئے بینک بند رہیں گے کیونکہ عید الاضحیٰ کی سرکاری چھٹیاں بدھ سے شروع ہو کر جمعہ تک ہیں جبکہ ہفتہ اور اتوار کو عام تعطیلات ہوتی ہے،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان کے مطابق مرکزی بینک تین جولائی بروز پیر کو عوام کیلئے بند رہے گا، مرکزی بینک کے علاوہ تمام بینک بھی عام عوام کیلئے بند رہیں گے۔

 سٹیٹ بینک آف پاکستان  نےبیان  میں مزید کہا کہ اسی دوران بینکوں، ڈی ایف آئی کے ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں اپنے فرائض انجام دیں گے۔

مزیدخبریں