کم عمر بچوں کی شادیوں کاکیس، نکاح خوانوں پرمقدمات بنیں گے،لائسنس منسوخ ہوںگے

27 Jun, 2023 | 04:45 PM

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں کم عمر بچوں کی  شادیوں کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔  اس موقع پر محکمہ بلدیات کی جانب سے کم عمر بچیوں کے شادی کرنے والوں کیخلاف قانون پر عمل درآمد کے متعلق رپورٹ پیش کی گئی اور محکمہ بلدیات کے افسر نے کم عمر بچیوں کی شادی کروانے والے والدین، دولہا ، گواہوں اور نکاح خواہوں پر مقدمات درج کروانے کی یقین دہانی کروائی۔

 فاضل عدالت نے آئندہ سماعت پر عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔

 جسٹس انوار الحق پنوں نے رخسانہ بی بی اور ارشاد بی بی کی درخواستوں پرسماعت کی۔

 پنجاب حکومت کے وکیل نے سیکرٹری بلدیات کی جانب سے رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا کہ نکاح خواہوں کیخلاف مقدمات اور ان کے لائسنس منسوخ کئے جائیں گے۔

 اس حوالے سے پنجاب حکوت کے وکیل نے مزید کہا کہ صوبہ بھر کے یوسی سیکرٹریز کی ٹریننگ کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے۔

مزیدخبریں