عظمت اعوان: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا سنڈیکیٹ اجلاس, وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور نے اجلاس کی صدارت کی.
انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور کو یو ایچ ایس کا جزو ادارہ بنانے کی منظوری دے دی۔
یو ایچ ایس کا جزو ادارہ بنانے کی درخواست ڈی آئی پی ایچ اے کی جانب سےکی گئی۔
ایچ ای سی قواعد کی رو سے الحاق شدہ اداروں میں پوسٹ گریجوایٹ کورسز نہیں پڑھائے جاسکتے
یونیورسٹی کے جزو اداروں میں پوسٹ گریجوایٹ کورسز کروائے جاسکتے ہیں۔
یو ایچ ایس کا جزو بننے کے بعد آئی پی ایچ پوسٹ گریجوایٹ کورسز کروا سکے گا۔
پنجاب حکومت کی ہدایت پر معاملہ سنڈیکیٹ کے سامنے رکھا گیا۔
جزو ادارہ بننے کے بعد آئی پی ایچ کے انتظامی اختیارات یو ایچ ایس کو مل جائیں گے۔
اجلاس میں وی سی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے شرکت کی۔
سپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر منصور احمد نے بھی اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔پروفیسر ڈاکٹر ارشد چیمہ، پروفیسر ڈاکٹر نادیہ نسیم، پروفیسر ڈاکٹر سدرہ سلیم، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور پروفیسر ڈاکٹر ندیم حفیظ بٹ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور پروفیسر نورین اکمل، پروفیسر ثمینہ کوثر، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ پنجاب قراۃ العین ظفر بھی اجلاس میں موجود تھیں۔
اجلاس میں یونیورسٹی کی ڈسپلن کمیٹی کے لیے دو نئے ممبر نامزد کیے گئے۔
نئے ممبرز میں پرو وی سی ایف جے ایم یو پروفیسر شیریں خاور ، پرنسپل گوجرانوالہ میڈیکل کالج پروفیسر اقبال حسین ڈوگر شامل ہیں۔
سنڈیکیٹ نے فریش آئی ٹی گریجوایٹس کو مناسب معاوضہ کیساتھ انٹرن شپ دینے کی منظوری بھی دے دی۔
آئی ٹی گریجوایٹس ایم ڈی کیٹ، ایڈمیشن کی تیاری کے حوالے سے سپورٹ فراہم کرینگے۔