خدیجہ شاہ کی دو درخواست ضمانتوں پر حکومت اور مدعی مقدمہ کو نوٹس جاری

27 Jun, 2023 | 03:58 PM

ملک اشرف: عسکری ٹاور اور جناح ہاؤس حملہ کیس ، لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ کی دو درخواست ضمانتوں پر حکومت اور مدعی مقدمہ کو نوٹس جاری کردئیے۔
 جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے خدیجہ شاہ کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانتوں پر سماعت کی ، درخواست ضمانت میں حکومت اور مدعی مقدمہ پولیس انسپکٹر کو فریق بنایا گیا ۔۔خدیجہ شاہ نے تھانہ گلبرگ اور تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کیں۔

درخواست ضمانتوں میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عسکری ٹاور میں آتشزدگی اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ تھانہ گلبرگ پولیس نے درج کیا جبکہ جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ ، جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ تھانہ سرور روڈ میں درج کیا گیا۔ تمام الزامات بے بنیاد ہیں،  کیس میں غلط طور پر پھنسایا گیا ہے،  ٹھوس شواہد نہ ہونے کے باوجود انسداد دہشت گردی کورٹ نے درخواست ضمانتیں خارج کیں۔

درخواستوں میں استدعاکی گئی ہے کہ ہائیکورٹ ملزمہ کے خلاف تھانہ گلبرگ اور تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں منظور کرنے کا حکم دے۔

مزیدخبریں