ویب ڈیسک: کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر انٹر بینک میں سستا ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 26پیسے سستا ہونے کے بعد 286 روپے 45پیسے میں دستیاب ہے۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 71 پیسے کا تھا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپیہ سستا ہونے کے بعد 290 روپے میں دستیاب ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 112 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 41 ہزار 325 پر آ گیا ہے۔گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 437 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔