ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ کے امور الیکشن کمشنر کے حوالے کرنے کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں عرفان منظور کی طرف سے دائر کی گئی پیٹیشن میں استدعا کی گئی ہے کہ پی سی بی کے معاملات الیکشن کمشنر کےحوالے کرنے کے نوٹی فکیشن کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔
عرفان منظور نے وزات بین الصوبائی رابطہ کے 20 جون کے نوٹی فکیشن کو چیلنج کیا تھا۔
نوٹی فکیشن میں پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کو مدت مکمل ہونے پر کام سے روک دیا گیا تھا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے امور الیکشن کمشنر کے حوالے کر دیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینیجمنٹ کمیٹی اپنی قانونی مدت پوری کر چچکی ہے اور بورڈ کے نئے چئیرمینن کا انتخاب بلوچستان ہائی کورٹ نے حکم امتناعی جاری کر کے روک دیا ہے۔ یہ انتخاب آج 27 جون کو ہونا تھا۔