چین کے ڈپٹی قونصل جنرل کا جناح ہسپتال کا دورہ

27 Jun, 2023 | 01:25 PM

 عظمت اعوان: عوامی جمہوریہ چین کے پاکستان میں تعینات ڈپٹی کونسل جنرل کاو کی لاہور کے جناح ہسپتال کے دورہ کے لئے ہسپتال پہنچ گئے۔ چئیرمین بورڈ آف مینجمنٹ علامہ اقبال میڈیکل کالج گوہر اعجاز بھی ان کے ہمراہ  ہیں۔
پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج   پروفیسر ندیم حفیظ بٹ اور جناح ہسپتال کی ٹیم نےعوامی جمہوری چین کے ڈپٹی کونسل جنرل کو بریفنگ دی۔
ایم ایس جناح ہسپتال محمدامجدموقع پرموجود تھے۔

ڈپٹی قونصل جنرل تاو کی کو بریفنگ کے بعد شیخ اعجاز احمد ٹرسٹ ڈائلسز سنٹر جناح ہسپتال کو دورہ کروایا گیا جہاں انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے چئیرمین گوہر اعجاز کے کام کی تعریف کی اور کہا پاکستان چائنہ ہمیشہ سے بہت اچھے دوست ہیں آئندہ بھی پاکستان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

چئیرمین علامہ اقبال میڈیکل کالج گوہر اعجاز نے ڈپٹی قونصل جنرل کا جناح ہسپتال میں دورہ کرنے کا شکریہ ادا کیا اور کہا چائنہ نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی اور کہا کہ جناح ہسپتال میں بھی ہمیں چائنہ کی مدد کی ضرورت ہے لیکن ہمیں معاشی طور پر نہیں صرف ان کی ایکسپرٹیز کی ضرورت ہے تاکہ ہم جناح ہسپتال کو نہ صرف لاہور بلکہ دنیا کا سب سے ٹاپ کا ہسپتال بنا سکیں۔
ڈپٹی قونصل جنرل نے جناح ہسپتال کے دورے کے بعد چئرمین گوہر اعجاز کی ہسپتال میں کی جانے والے کاوشوں کو سراہا اور کہا ہماری جس شعبے میں بھی تعاون کی ضرورت ہو اسکے لیے ہم حاضر ہیں۔



 
 




مزیدخبریں