پاک فضائیہ نے ائیر سیفٹی پیغام پر مبنی مختصر ویڈیو جاری کردی

27 Jun, 2023 | 11:51 AM

This browser does not support the video element.

درنایاب: عید الاضحیٰ کی مناسبت سے پاک فضائیہ نے ائیر سیفٹی پیغام پر مبنی مختصر ویڈیو جاری کردی.

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق عید کے موقع پر غیرمتعین جگہوں پر پھینکے جانے والے قربانی کے جانوروں کی انتڑیاں، اوجھڑیاں اور دیگر باقیات پرندوں کو اپنی جانب راغب کرتی ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پرندے تیز رفتار جہاز سے ٹکرا کر تباہی کا باعث بنتے ہیں،۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق قربانی شدہ جانوروں کی باقیات مخصوص کردہ جگہوں پر پھینکیں یا انہیں زمین میں دباد دیں. 
 

مزیدخبریں