مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین آج سٹاف لیول معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ حکام کے حوالے سے بتایا کہ پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہو گئے، شرائط پر اختلافات ختم ہو گئے ہیں، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر ٹیکس ایمنسٹی سکیم حکومت نے واپس لے لی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ آج سٹاف لیول معاہدے کیلئے فریقین کے مابین مذاکرات ہوں گے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں شرائط پر عمل درآمد کے حوالے سے آئی ایم ایف حکام کو آگاہ کریں گے۔