معروف بھارتی اداکار نے خودکشی کر لی 

27 Jun, 2022 | 09:52 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)معروف بھارتی اداکار نے خودکشی کر لی، اداکار  کی لاش ان کے گھر کے باہر درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔

 بھارتی فلموں کے مقبول اداکار این ڈی پرساد کے بچوں نے اپنے والد کی لاش کو باہر درخت سے لٹکے ہوئے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق اداکار ذہنی اور گھریلو پریشانیوں کا شکار تھے جس کے باعث این ڈی پرساد نے خودکشی کی۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ نے بھی ان سے کچھ مہینوں سے دوری اختیار کر رکھی تھی اور مرنے سے چند روز قبل تک پرساد بہت زیادہ ذہنی دباؤ میں تھے۔


 

مزیدخبریں