اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے متعلق شاہد خاقان عباسی کا اہم بیان

27 Jun, 2022 | 08:49 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینئیر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کی غیر رسمی گفتگو، اس دوران انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ اسحاق ڈار وطن واپس آرہے ہیں۔

 تفصیلات  کے مطابق شاہد خاقان عباس کا کہناتھا کہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی پارٹی سطح کا فیصلہ نہیں اسحاق ڈار کا اپنا فیصلہ ہے، اسحاق ڈار جب بھی وطن واپسی کا فیصلہ کریں یہ ان کا فیصلہ ہوگا، پاکستان اسحاق ڈار کا ملک ہے اور وطن واپسی ان کا حق ہے ۔

اسحاق ڈار جب بھی وطن واپس آنا چاہیں انہیں کوئی نہیں روک سکتا ہے ،  عدالتی معاملات سے اسحاق ڈار خود آکر نمٹ لیں گے ۔  ان کا کہنا تھا کہ وزرات خزانہ کا فیصلہ وزیراعظم کا اختیار ہے۔آئین کی رو سے ہر وزیر وزیراعظم کی خوشی تک ہی اپنی نوکری کرتا ہے۔

مزیدخبریں