ڈی پی او سمیت 7 پولیس افسروں کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

27 Jun, 2022 | 08:48 PM

M .SAJID .KHAN

(علی ساہی)آئی جی پنجاب نے ایک ڈی پی او سمیت سات پولیس افسران کے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کےمطابق آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خاں نے  ایس پی ساجد حسین کھوکھرکو ڈی پی او منڈی بہاؤالدین تعینات کردیا،انورسعید کنگرہ کو سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔

ڈی ایس پی سعید احمد کو ایس ڈی پی او سٹی سرکل قصور ،ڈی ایس پی احسان اللہ خان کو ایس ڈی پی او کمالیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،ڈی ایس پی محمد جہانگیر کو ایس ڈی پی اوموسی خیل سرکل میانوالی،ڈی ایس پی اسد عباس کو ایس ڈی پی او پنڈی گھیپ اٹک تعینات کیا۔

علاوہ ازیں ڈی ایس پی محمد اسلم کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کے سپرد اور ڈی ایس پی حسن محمود کو ایس ڈی پی او عیسی خیل سرکل میانوالی تعینات کردیا۔

مزیدخبریں