پی ٹی اے کی نئی پالیسی، صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی

27 Jun, 2022 | 07:30 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کے اس دور میں واٹس ایپ، فیس بک، ٹیلی گرام پر اشتہارات کی خوب بھرمار ہے،ناپسندیدہ پیغامات نے صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا ہے، تاہم پی ٹی اے نےصارفین کو اچھی خبرسنا دی۔

تفصیلات کےمطابق موبائل فونز پر مارکیٹوں، مختلف برانڈز،  کیڑوں پر قابو پانے والی فرموں سے لامتناہی سپیم ایس ایم ایس بھیجے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے موبائل فون صارفین بہت تنگ ہیں اور کوشش کرتے ہیں ان ناپسندیدہ پیغامات سے چھٹکارہ حاصل کیا جاسکے، اس حوالے سے  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کی پریشانی دور کردی ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے نئے متعارف کردہ ضوابط کی بدولت مارکیٹس کے میسجز کو بلاک کیا جاسکتا ہے، یہ پیغامات صرف ان ہی صارفین کو موصول ہوں گے جو اس سروس کو سبسکرائب کریں گے، پی ٹی اے نے مزید واضح کیا کہ رضامندی کے بغیر صارفین کو ایس ایم ایس بھیجنا ضوابط کی خلاف ورزی ہے جو کہ جرم کے زمرے میں شمار کیا جائے گا۔

مثال کے طور پر نیچے کچھ پروموشنل پیغامات درج کئے گئے ہیں۔

آپ دیکھ سکتے ہیں Nayatel کے کی جانب سے پیغامات بھیجے گئے جن میں سروس 'ان سبسکرائب' کرنے کا آپشن موجود ہے۔ اشتہارات موصول ہونے سے روکنے کے لیے3627 پر "Reg" لکھ کرایک SMS بھیجیں گے تو یہ سروس آپ کے نمبرسے ہٹادی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر مشیر برائے اسٹریٹجک ریفارمز سلمان صوفی کی چیئرمین پی ٹی اے سے موبائل فون صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ اور مرکیٹرز کی طرف سے بھیجے جانے والے ناپسندیدہ ایس ایم ایس کے حوالے سے مشاورت ہوئی تھی۔جس میں شہریوں کو ناپسندیدہ ایس ایم ایس بلاک کرنے کی اجازت دینے کی فوری پالیسی سازی پر اتفاق ہوا تھا۔

مشاورت میں طے پایا کہ صارف کو یہ حق حاصل ہو گا کہ وہ کسی بھی میسج بھیجنے والی کمپنی کو میسج بھیجنے سے منع کر سکے گا جس پر عملدرآمد کمپنی پر لازم ہوگا. اسکے علاوہ کمپنی صارف کا ڈیٹا اس کی مرضی کے بغیر کسی اور کمپنی کو نہ دینے کی پابند ہوگی۔

 
 
 

مزیدخبریں