ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی کے طلبا کے لئے بری خبر

Punjab University,finance committee,students,transport,fee
کیپشن: Punjab university, file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)پنجاب یونیورسٹی کا بجٹ خسارہ،انتظامیہ نےسٹوڈنٹس کے ٹرانسپورٹ کرایوں اور لائبریری فیس میں سو فیصد سے زیادہ اضافے کی تجویز دیدی۔
پنجاب یونیورسٹی کو ڈیڑھ ارب روپے کے مالی خسارے کا سامنا ہے،مالی خسارے اور مہنگائی میں اضافے کے پیش نظر یونیورسٹی فنانس کمیٹی نے اگلے سال کے لیےٹرانسپورٹ فیس بڑھانے کی تجویزدی ہے۔ اگلے سمسٹر سے ٹرانسپورٹ فیس 3 ہزار 5 سو روپے ہوگی، رواں سمسٹر فی طالب علم سے 1 ہزار 9 سو 90 روپے فیس وصول کی جا رہی ہے۔
اب لائبریری فیس 1 ہزار روپے لی جائے گی ،ماضی میں فی سمسٹر لائبریری فیس 4 سو روپے لی جاتی تھی جبکہ نئے طالبعلموں سے بجلی چارجز 12 سو روپے لیے جائیں گے جو پہلے 910 روپے تھے۔

کل پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کے اجلاس میں بجٹ تجویز کی منظوری لی جائے گی۔یونیورسٹی ترجمان کے مطابق مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر اضافہ تجویز کیاگیاہے۔ابھی بھی طالبعلموں کو سبسڈی دی جارہی ہے۔