(ویب ڈیسک)فتح جنگ کے علاقے ڈہوک روئیاں مغلاں میں دو فریقین کے مابین جائیداد کے تنازع فائرنگ سے پانچ افراد جاں جان کی بازی ہار ہوگئے ۔پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک کے شہر فتح جنگ دو گروپوں کے مابین زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،ڈی پی او اٹک عمر سلامت نےواقعہ کا نوٹس لے لیا۔
فتح جنگ کے نواحی گاؤں روئیاں مغلاں میں دو فریقین کے مابین تنازعہ زمین چل رہا تھا،جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ارسلان ولد محمد رزاق ، محمد رزاق ولد حیات ، اشتیاق حسین ولد امتیاز ، نور محمد ولد فتح محمد اور صداقت ولد محمد یوسف کے نام سے ہوئی۔
پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔