غالب مارکیٹ؛ نوکری کا جھانسہ دیکر 21 سالہ لڑکی سے ہوٹل میں زیادتی

27 Jun, 2022 | 05:46 PM

M .SAJID .KHAN

(حسن خالد)غالب مارکیٹ میں نوکری کاجھانسہ دیکر درندہ صفت شخص نے 21 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے ملزم گرفتار کرلیا.
غالب مارکیٹ پولیس کو ملزم کےخلاف درخواست موصول ہوئی کہ ملزم شہزاد نے 21 سالہ لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر کلمہ چوک بلوایا بعدازاں ملزم نے ایم ایم عالم روڈ نجی ہوٹل میں لےجا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ملزم لڑکی کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا،پولیس کی جانب سے ملزم شہزاد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کی گئی،ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرکے حوالات بند کردیا۔

مزیدخبریں