شہریوں کے لئے خوشخبری،بڑی مشکل آسان ہو گئی

27 Jun, 2022 | 05:06 PM

Imran Fayyaz

(کومل اسلم)لاہور شہر میں ڈبل ڈیکر بس انتظامیہ ایک پرائیویٹ کمپنی کے ساتھ نیا معاہدہ کرنے جارہی ہے جس سے جہاں سیاحت کو فروغ ملے گا وہیں معیشت میں بھی بہتری آئے گی۔
ڈبل ڈیکر بس کی جانب سے آن لائن بکنگ متعارف کروانے کا فیصلہ کیاگیا ہے، ڈبل ڈیکر بس جلد پرائیویٹ کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرنے جا رہی ہے،معاہدے کے باعث سیاحت کے شوقین افراد آفس کے چکر لگانے یا فون کال کے جھنجھٹ سے چھٹکارا پائیں گے ۔

اشفاق ڈوگر کا کہنا تھا کہ آن لائن سروس سے شہری آن لائن بکنگ کروانے کے ساتھ سیٹوں سے متعلق بھی آگاہی رکھ سکیں گے، ٹور میں تاخیر یا کسی بھی قسم کی درپیش مشکلات بارے آگاہی میسر کی جائے گی۔ امید ہے کہ یہ معاہدہ مستقبل میں معیشت کے ساتھ سیاحت کو بھی فروغ دے گا ۔

مزیدخبریں