ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی حکومت کا 11 ہزار بند سکول کھولنے کا اعلان

Govt Schools
کیپشن: Govt Schools
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے 11 ہزار بند سکول کھولنے کا اعلان کردیا۔

سندھ کے وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں بند 11 ہزار سرکاری سکول کھولنے جا رہی ہے، یہ سکول اساتذہ کی کمی کے باعث بند تھے، اب یکم اگست سے انہیں کھول دیا جائے گا، ان سکولوں میں فرنیچر نہیں ہے جو اگست سے پہلے پہنچا دیا جائے گا۔

سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں 41 ہزار سرکاری پرائمری سکول ہیں جبکہ ان میں سے 5 ہزار غیر فعال سکول ہیں۔ ایک ایک گاؤں میں 20 ، 20 سکول ہمارے گلے میں پڑے ہیں، ان کا بوجھ خزانے پر پڑ رہا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ کے سرکاری سکولوں میں ساڑھے سات سو میوزک ٹیچر بھرتی کیے جائیں گے،  صوبے میں 65 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہونے کے اعداد و شمار درست نہیں، یہ تعداد 40 سے 45 لاکھ کے درمیان ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارا ٹارگٹ 5 ہزار سکولوں اپ گریڈ کرنا ہے ، بچوں کو سکولوں میں رکھنا چاہتے ہیں، ہمارے پاس کوئی بھی سائنس میوزیم نہیں ہے ، صرف اسلام آباد میں سائنس میوزیم ہے، ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں سائنس میوزیم بنانے کی اسکیم دے چکے ہیں۔