ویب ڈیسک: معروف گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں پڑھا جانے والا کلام 'تاجدارِ حرم' اب ان کے بیٹے کی آواز میں بھی مقبول ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر عاطف کی بیٹے احد کے ہمراہ ایک کانسرٹ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں عاطف اپنے بیٹے سے مقبول کلام تاجدار حرم کے چند اشعار پڑھوا رہے ہیں۔ عاطف اسلم کے بیٹے نے حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں اپنے پسندیدہ مشہور صوفی کلام ’تاجدارِ حرم‘ کی دو سے تین لائنز پڑھوں گا۔اُس کے بعد عاطف اسلم کے بیٹے نے پُراعتماد انداز میں اپنے والد کے ہمراہ اسٹیج پر کھڑے ہوکر ’تاجدارِ حرم‘ پڑھا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔صارفین نے کہا کہ جس طرح عاطف اسلم کے بیٹے نے ہزاروں لوگوں کے سامنے پُراعتماد انداز میں تاجدارِ حرم پڑھا وہ قابلِ تعریف ہے۔ اس کے علاوہ کچھ صارفین نے عاطف اسلم کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ اپنے بیٹے کو موسیقی کی کلاسز دیں۔