ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چاولوں کے شوقین افرد کیلئے بری خبر

Rice rates
کیپشن: Rice rates
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)مہنگائی کے مارے عوام کو ایک اور دھچکا، ہول سیل کی سطح پر چاولوں کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں،  ریٹ بڑھنے سے عام آدمی کیلئے چاول کھانا بھی مشکل ہوگیا۔ 

ذرائع کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چاول 10روپے سے 30روپے تک مہنگے ہوئے ہیں، سپرباسمتی چاول 10روپے مہنگاہوکر320روپے پرپہنچ گیا، سیلہ چاول 240روپے کلوسے بڑھ کر260روپے کلو  ہوگیا، ٹوٹاچاول 30روپے اضافے سے 130روپے کلو اور پونیاچاول 20روپے مہنگاہوکر160روپے کلو  ہوگیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے عوام کو سبسڈی فراہم کرنے کے دعوے بھی دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں،حکومت نے اشیاء ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول نہ کیں تو عوام فاقوں پر مجبور ہوجائیں گے۔

اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے سے جہاں عام آدمی کیلئے گھر کا خرچ چلانا مشکل ہوگیا، وہیں ان کیلئے بچوں کی دو وقت کی روٹی پوری کرنا بھی بڑا چیلنج ہوگا۔