مرغی کا گوشت مہنگا ہوگیا، فی کلو قیمت جانیے

27 Jun, 2022 | 12:05 PM

Abdullah Nadeem

سٹی 42: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق 25 روپے فی کلو اضافے سے گوشت کی سرکاری قیمت 389 روپے کلو مقررکردی گئی۔زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 260 روپے جبکہ پرچون ریٹ 268 روپے فی کلو جاری ہے۔اس کے علاوہ فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 188 روپے فی درجن ریٹ برقرارہے۔جبکہ انڈوں کی پیٹی 5220 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

مزیدخبریں