عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

27 Jun, 2022 | 11:49 AM

Abdullah Nadeem

سٹی 42:بجلی صارفین کیلئے بری خبر، ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مئی 2022ء کے بلوں میں فی یونٹ 7 روپے 90 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق نیپرا نے بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ۔اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیپرا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر  113 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

مزیدخبریں