(مانیٹرنگ ڈیسک) کولمبیا میں بل فائٹنگ کے دوران اسٹینڈ گرنے سے 5 افراد ہلاک جبکہ 500 زخمی ہو گئے ۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ مریضوں کی کافی تعداد ہونے کی وجہ سے اسپتالوں میں جگہ بھی موجود نہیں ہے, ٹولیما کے علاقے میں سالانہ سان جوآن اور سان پیڈرو کی تقریبات جاری تھیں کہ اچانک لکڑی سے بنا اسٹیڈیم ٹوٹ گیا، جس سے بھگدڑ مچ گئی، اسٹیڈیم کا یہ حصہ تین منزلہ تھا، جس پر کئی شہری سوار تھے،عالمی میڈیا کے مطابق ایک بیل اسٹیڈیم سے نکل کر رہائشی گلیوں میں بھاگ گیا۔
Espero que todas las personas afectadas por el derrumbe de la plaza de El Espinal puedan salir airosas de sus heridas.
— Gustavo Petro (@petrogustavo) June 26, 2022
Esto ya había sucedido antes en Sincelejo.
Le solicito a las alcaldías no autorizar más espectáculos con la muerte de personas o animales. pic.twitter.com/dMAq6uqlKX
اگرچہ کولمبیا میں جانوروں سے بدسلوکی ایک جرم ہے، بیل فائٹ اور مرغوں کی لڑائیوں کو ثقافتی تاریخ کی وجہ سے تحفظ حاصل ہے۔