رائیونڈ ؛سبزی سستی فروخت کرنیوالے دکاندار پر مقدمہ درج

27 Jun, 2021 | 10:04 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)شہر میں الٹی گنگا بہہ نکلی ،سبزی فروش کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا انوکھا مقدمہ ،سپیشل مجسٹریٹ چوہدری کاشف بشیر نے سبزی سستی فروخت کرنے پر تھانہ رائیونڈ میں وقاص مجید نامی سبزی فروش کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔

 ایف آئی آر کے متن کے مطابق دکاندار نے نمایاں مقام پر ریٹ لسٹ آویزاں نہیں کررکھی تھی،سپیشل مجسٹریٹ نے نرخ کا معائنہ کرنے کے لئےاڈہ پلاٹ رائیونڈ روڈ کا دورہ کیا تو سبزی فروش سرکاری ریٹ لسٹ سے کم قیمت پر سبزی فروخت کررہا تھا،تھانہ رائیونڈ میں سپیشل مجسٹریٹ درجہ اول کی مدعیت میں سبزی فروش کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق دکاندار بھنڈی 95 کی بجائے 73روپے فی کلو، ٹماٹر 50 کی بجائے 25روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کررہا تھا،بیگن 60کی بجائے 52روپے فی کلو،کریلے 90کی بجائے 52روپےفی کلو فروخت کئے جارہےتھے۔دکاندار پیاز 40کی بجائے 33روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کررہا تھا۔

سپیشل مجسٹریٹ چوہدری کاشف بشیر کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں قیمتیں لکھنے میں غلطی ہوئی،دکاندار کو مہنگے داموں سبزیاں فروخت کرنے پر ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے۔ کل ایف آئی آر کا متن تبدیل کروادیں گے۔

دوسری جانب لاہور میں سبزیوں اور برائلر گوشت کی قیمتوں میں معمولی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، ادرک 390, لہسن 130, گاجر 100,مٹر 130 جبکہ چکن 306 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے،سبزی منڈی میں سرکاری نرخنامہ کےمطابق ادرک 10 روپے کمی کے ساتھ 390 روپے فی کلو، کھیرا دیسی 5 روپے اضافہ کے ساتھ 50 روپے فی کلو، کریلے 5 روپے اضافہ کے ساتھ 83 روپے فی کلو، پالک 2 روپے کمی کے ساتھ 30 روپے فی کلو فروخت ہوا۔

علاوہ ازیں میتھی 170, بینگن 50, بند گھوبی 30, پھول گھوبی 55, شملہ مرچ 80, لیموں دیسی 100, مٹر 130, ٹینڈے 110اور گاجر 100 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے،برائلر گوشت 306 روپے فی کلو میں فروخت ہوا، زندہ برائلر مرغی 203 روپے، پرچون ریٹ پر 211 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے، انڈے فارمی 152 روپے درجن،، اورپیٹی 4440 روپے میں فروخت ہوئی ۔

مزیدخبریں