ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  ارم ایاز کوجج چائلڈ پروٹیکشن کورٹ لاہور تعینات کرنے کا فیصلہ

27 Jun, 2021 | 08:30 PM

M .SAJID .KHAN

(ملک اشرف)چائلڈ  پروٹیکشن کوٹ لاہور تین ماہ سے جج سے محروم ، زیر التواء مقدمات میں اضافہ,  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  ارم ایاز کوجج چائلڈ پروٹیکشن کورٹ لاہور تعینات کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ 

 ذرائع کے مطابق گریڈ 21  کےسیشن جج ایاز کوڈیپوٹیشن پر جج چائلڈ پروٹیکشن کورٹ  لاہوتعینات کیا جائے گا،گورنر پنجاب نے سیشن جج ارم ایاز کو پرائزنڈنگ آفیسر چائلڈ لیبر کورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی، لیکن ابھی تک گورنر کی منظوری کا مراسلہ ہائیکورٹ کو موصول نہیں ہوا،مراسلہ  ملتے ہی ہائیکورٹ سیشن جج ارم ایاز کی  ڈیپوٹیشن پرخدمات پنجاب حکومت کے سپرد کردے گی،سیشن جج ارم ایاز کا تعلق لایور سے اور ججز سنیارٹی میں 65 ویں نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور میں 8 احتساب عدالتیں ججز سےمحروم جبکہ تین پرانی اور پانچ نئی قائم ہونیوالی احتساب عدالتیں ججز سے محروم ہیں،جج احتساب عدالت نمبر دو، تین اور پانچ لاہور دو اپریل دو ہزار اکیس سے ججز کے بغیر ہے جبکہ لاہور میں نئی قائم ہونیوالی احتساب عدالت نمبر چھ، سات، آٹھ، نو اور  10 میں تاحال ججز کی تعیناتی ہی نہیں ہوسکی۔

جج سپیشل کورٹ، بینک جرائم کورٹ نمبر دو لاہور نو اپریل دو ہزار اکیس،جج بینکنگ کورٹ نمبر 6 لاہور 8 مارچ دوہزار اکیس، سپیشل کورٹ سنٹرل نمبر چھ لاہور دو اپریل دوہزار اکیس،ممبر پنجاب سروس ٹربیونل لاہور میں سیشن جج کی آسامی دو اپریل دو ہزار اکیس سے خالی ہے۔

پریذائیڈنگ آفیسر ڈسٹرکٹ صارف عدالت لاہور یکم اپریل دو ہزار اکیس، پریذائیڈنگ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن کورٹ لاہور مارچ دوہزار اکیس سے خالی ہیں۔ 
 

مزیدخبریں