فہد علی: دبئی ٹاؤن کا رہائشی مظہر جہانگیر، گھر سے مزدوری کرنے نکلا لیکن 23 جون کو جوہر ٹاؤن میں ہونے والے بم دھماکہ کا نشانہ بن گیا۔ اہل خانہ کہتے ہیں کہ بچوں کے سر سے باپ کا سایہ اٹھ گیا، حکومتی امداد کا انتظار ہے۔
تفصیلات کے مطابق رائیونڈ روڈ دبئی ٹاؤن کا رہائشی مظہر اقبال، جو مالی کے طور پر گھروں میں کام کر کے بچوں کا پیٹ پالتا تھا۔ جوہر ٹاؤن میں ہونے والے بم دھماکے کا شکار ہو گیا۔23 جون کو مظہر روزانہ کی طرح گھر سے کام پر تو گیا،لیکن واپس نہ آیا۔سمیرا بی بی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے اس حملے نے ان کے بچوں سے باپ کا سایہ چھین لیا۔
متاثری خاندان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں اب صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں سے انصاف چاہئے۔شہید مظہر کے اہل خانہ حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔ جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے کے نتیجہ میں تین افراد شہید ہوئے تھے۔