حریم شاہ نے چپکے سے منگنی کرلی؟

27 Jun, 2021 | 03:45 PM

Malik Sultan Awan

(ویب ڈیسک) ہر انسان کو کھبی نہ کبھی کسی نہ کسی سے رشتہ جوڑنا ہی ہوتا ہے مگر کوئی ایسی شخصیات بھی ہوتی ہیں جو صرف منگنی ہی کرے تو بات آگ کی طرح پھیل جاتی ہے۔ اسی طرح ہی پاکستانی ٹک ٹاک سٹار و اداکارہ حریم شاہ کی ہاتھوں میں منگنی کی انگوٹھی پہنیں حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ نے صارفین کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔

  ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی جس میں ایک لڑکے اور لڑکی کا ہاتھ نظر آرہا ہے۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکے اور لڑکی دونوں نے اپنے ہاتھوں میں منگنی کی انگوٹھی پہنی ہوئی ہے۔

حریم شاہ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں کچھ نہیں لکھا لیکن ایک سوالیہ نشان چھوڑ دیا ہے کہ کیا واقعی حریم شاہ کی منگنی ہوگئی ہے؟ صارفین نےسوالات کی بوچھاڑ کردی جبکہ اداکارہ نے خاموش رہنا ہی مناسب سمجھا۔ 

 حریم شاہ کے برائیڈل شوٹ کے چرچے سوشل میڈیا پر شروع ہوگئے۔

مزیدخبریں