قوت مدافعت بڑھانی ہے تو ان باتوں پر لازمی عمل کریں

27 Jun, 2021 | 03:20 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)قوتِ مدافعت  بہتر  ہو تو انسان بہت سی بیماریوں اور محفوظ رہتا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ ایسی کونسی  خوراک یا غذائیں ہیں جو ہماری قوت مدافعت گھٹاتی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق تلی ہوئی چیزیں  جسم میں مدافعت کے نظام کو متاثر کر کے یہ آپ کی مجموعی صحت کو خطرے میں ڈال دیتی ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق تلی ہوئی اشیا کا استعمال دل کے امراض اور فالج کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے۔ تلی خوراک میں ایسے اجزا شامل ہو جاتے ہیں جو جسمانی سوزش اور خلیات کو نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

کافی اور چائے میں پائے جانے والا کیفین آپ کے سونے کے معمولات کو متاثر کرتا ہے جس کا نتیجہ جسمانی سوزش کی صورت میں نکلتا ہے  جس سے آپ کا مدافعت کا نظام متاثر ہوتا ہے۔ اگر آپ روزانہ چائے، کافی یا زیادہ کیفین رکھنے والے مشروبات پیتے ہیں تو غروبِ آفتاب کے بعد ان کا استعمال لازماً ترک کریں۔

 اگر آپ میٹھے کے بہت زیادہ شوقین ہیں تو قوتِ مدافعت کو بہتر نہیں ہو سکتی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ روزمرہ خوراک سے چینی کی مقدار کو کم کرنے سے آپ کی مجموعی صحت پر بہترین اثرات مرتب ہوتے ہیں، کیونکہ میٹھی چیزیں کھانے سے خون میں شکر کی سطح میں اضافہ ہوجاتا ہے اور ایسے پروٹین یعنی لحمیات کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو آپ کی صحت پر اثر انداز ہوتی ہیں۔  میٹھی چیزوں میں کیلوریز بھی زیادہ ہوتی ہیں  جو آپ کے مدافعت کے نظام کو متاثر کرتے ہیں۔

نمک کا زیادہ استعمال آپ کے جسم میں مدافعت کے نظام میں زبردست تباہی مچاتا ہے، خاص طور پر چپس، بیکری آئٹمز اور فروزن فوڈ میں بہت زیادہ نمک استعمال کیا جاتا ہے، جو آپ کی مدافعت کو کمزور کرتی ہیں اور یوں آپ کے جسم کے لیے بیماریوں کے خلاف لڑنا مشکل ہو جاتا ہے۔

مزیدخبریں