فیصل ٹاؤن، دکانداروں نے ایک دوسرے پر اینٹیں برسا دیں

27 Jun, 2021 | 02:22 PM

Imran Fayyaz

(وقاص احمد) معاشرے کی عمارت  برداشت، رواداری، اخلاقیات، اور محبت کے ستونوں پر کھڑی ہوتی ہے اور جب یہ خصوصیات سماج سے رخصت ہوجائیں تو وہ تباہی کی طرف تیزی سے گامزن ہوجاتا ہے، یہی گمبھیر صورت حال ہمارے معاشرے کو بھی درپیش ہے جہاں عدم برداشت کا رجحان اس سُرعت سے فروغ پارہا ہے کہ جس کی کوئی حد نہیں۔

 ایسا ہی  عدم برداشت کا واقعہ  فیصل ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا جہاں دکاندار آپس میں لڑ پڑے،لڑائی جھگڑے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

فوٹیج میں ملزمان کو ایک دوسرے پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔لڑائی ختم کروانے کے دوران کونسلر عمران گھمن زخمی ہوگیا۔ پولیس نے شکایت ملنے پر کارروائی شروع کر دی۔ ایس ایچ او عاصم جہانگیر کے مطابق پولیس نے لڑائی کرنے والوں کو حراست میں لے لیا۔ زخمی کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا جبکہ پولیس کے مطابق لڑائی جھگڑا معمولی تلخ کلامی پر ہوا۔

ایک اور واقعے میں بادامی باغ میں میڈیکل سٹور کے باہر  باپ بیٹے نے شہری پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق احمد اور اس کے باپ شہباز  نے میڈیکل سٹور کے باہر شہری پر فائرنگ کی،  دونوں پہلے بھی بازار میں اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کرتے رہے ہیں، پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام رہی۔ فائرنگ کی وجہ سے47 سال کا شہری رانا وراثت علی اور راہگیر ذیشان شدید زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں میو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں