ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدقے کے نام پر پرندے بیچنے والوں کی شامت آگئی

صدقے کے نام پر پرندے بیچنے والوں کی شامت آگئی
کیپشن: Birds Sale
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: محکمہ جنگلی حیات نے صدقے کے نام پر غیر قانونی طور چڑیا اور دیگرپرندے بیچنے والوں کے خلاف مقدمات کا اندراج شروع کردیا۔

 محکمہ جنگلی حیات کا چڑیا اور دیگر غیر قانونی پرندے فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن، لاہور کے مختلف علاقوں سے پرندے فروخت کرنے والے افراد کو گھیرے میں لے لیا۔ پرندے بیچنے والوں کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانے مقدمہ درج کرائے گئے۔ قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ محکمانہ جرمانے بھی عائد کیے گئے جبکہ پرندے ان کی تحویل سے لے کر آزاد کروا دئیے گئےاوران کا سامان بھی ضبط کر لیا گیا۔

ڈسٹرک آفیسر محکمہ جنگلی حیات تنویر جنجوعہ کے مطابق متعدد بار کارروائیوں کے باوجود پرندوں کو پکڑ کر صدقات کے نام پر ان کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اب ایسے افراد کے خلاف محکمہ جنگلی حیات جرمانے کے ساتھ متعلقہ تھانوں میں مقدمات بھی درج کروائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer