سٹی42: ٹنڈو آدم کے قریب ہونیوالے ٹرین حادثے کے باعث شیڈول متاثر ہونے سے متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور آنیوالی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں،علامہ اقبال ایکسپریس 14 گھنٹے پندرہ منٹ تاخیر کا شکار،پاک بزنس تیزہ گھنٹے چالیس منٹ ،کراچی ایکسپریس تیرہ گھنٹے ،تیزگام ایکسپریس دس گھنٹے دس منٹ ،فرید ایکسپریس ساڑھے آٹھ گھنٹے ،گرین لائن آٹھ گھنٹے ،خیبر میل سات گھنٹے چالیس منٹ ،عوام ایکسپریس ساڑھے چار گھنٹے جبکہ کوئٹہ سے آنیوالی جعفر ایکسپریس دو گھنٹے دس منٹ تاخیر کا شکاررہی۔
ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہونے سے مسافروں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی سے پشاور جانے ولی رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ پیش آگیا تھا اور ٹنڈوآدم کے علاقے میں ولی رحمان بابا ایکسپریس پھاٹک میں پھنسے گیس ٹینکر سے ٹکرا گئی تھی۔ حادثے کے نتیجے میں ٹرین کا انجن اور بریک وین تباہ ہوگئی تھی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔حادثہ، گیس ٹینکر کی غلطی کے باعث پیش آیا تھا جس کےباعث ٹرینوں کی آمدورفت بھی شدید متاثر ہو گئی۔