ماہرہ خان کی ویڈیومداحوں کی ہنسی کاسامان بن گئی

27 Jun, 2020 | 11:58 PM

Malik Sultan Awan

رائل پارک (زین مدنی )اداکارہ ماہرہ خان کی فلم ہومن جہاں کی ایک ویڈیو ان کے مداحوں کو خوب محظوظ کرنے کا باعث بن رہی ہے۔

انسٹاگرام پر ماہرہ نے فلم کے گانے شکرونڈاں وے کا ایک ویڈیو کلپ شیئرکیا ہے جس میں دیسی اسٹیپس کے ساتھ گانا انگریزی ڈبنگ میں چل رہا ہے۔کیپشن میں ماہرہ نے لکھا اس ویڈیو نے مجھے ہنسنے پرمجبورکردیا۔ میں سیٹ پرڈانس کرنے کی کمی بےحد محسوس کررہی ہوں ۔اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ وہ فلم کے تمام ساتھی اداکاروں کو یاد کررہی ہیں۔ماہرہ کے فالوورز اس ویڈیو سے بیحد لطف اندوز ہورہے ہیں اور اس بات کا اندازہ ان کے تبصروں سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں