اجتماعی قربانی اور مویشی منڈیوں کیلئے ایس او پیز تیار

27 Jun, 2020 | 08:28 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( قذافی بٹ ) پنجاب حکومت کی سب کیبنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس، پنجاب میں مویشی منڈیاں لگانے سے متعلق بڑے فیصلوں کی منظوری جبکہ مدرسوں سمیت بعض اداروں کو اجتماعی قربانی کی اجازت ہوگی، جس کی اجازت متعلقہ ڈپٹی کمشنر دے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے قربانی کے جانوروں کی منڈی اور اجتماعی قربانی کے حوالے سے اہم فیصلے کرلیے۔ اجتماعی قربانی ایس او پیز کے تحت کی جاسکے گی۔ مدرسوں سمیت بعض اداروں کو اجتماعی قربانی کی اجازت ڈپٹی کمشنر دے گا۔ شہری حدود میں کسی جگہ بھی جانوروں کے سیل پوائنٹ نہیں لگائے جائیں گے اور ہر ڈویژن کا کمشنر شہری حدود سے باہر مویشی منڈی لگانے کی جگہوں کی نشاندہی کرے گا۔

منڈیوں میں ماسک، گلوز اور سماجی فاصلہ ضروری ہوگا، آن لائن اور اجتماعی قربانی کی اجازت ہوگی جبکہ کوئی شخص شہری کے باہر سے جانور خرید کر شہری حدود میں لائے گا تو اسے بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔ کوئی بھی فرد جانور خرید کر شہری حدود میں لانے سے قبل جس گاڑی میں لائیں گے اس کو ضلعی انتظامیہ ڈس انفیکٹ کرے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مویشی منڈیوں میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سپرے بھی کیا جائے گا، کسی بچے اور بوڑھے شہری کو منڈی میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ فمیلیز کو صرف ایک فرد کو منڈی حدود میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ ماسک اور گلوز کے بغیر کسی کی منڈی میں داخلے کی اجازت نہیں ہوژگی جبکہ منڈیوں میں داخلی خارجی راستوں پر کورونا چیکنگ کو سخت کیا جائیگا۔  

مزیدخبریں