بیرون ملک جانے والے مسافروں کیلئے بڑی شرط عائد

27 Jun, 2020 | 05:40 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( بسام سلطان ) بیرون ملک جانے کیلئے ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔ ٹیسٹ صرف مستند لیبارٹری چغتائی لیبارٹریز سے کروایا جائے۔

ایمریٹس کے ذریعے بیرون ملک جانیوالے مسافروں کیلئے چغتائی لیبارٹری سے ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔ بیرون ملک جانیوالا ہر مسافر جانے سے قبل چار دن کے اندر اپنا ٹیسٹ چغتائی لیبز سے کروائےگا۔ سفر کرتے ہوئے ہر مسافر کے پاس کورونا ٹیسٹنگ سرٹیفکیٹ موجود ہو۔

مسافر اپنی ٹکٹ کے ساتھ چغتائی لیب سے 96 گھنٹوں میں ٹیسٹ کروا کے رپورٹس حاصل کر سکیں گے۔ مسافروں کو سفر کی اجازت تب دی جائے گی جب صرف چغتائی لیبارٹریز سے کروایا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئے۔ ٹیسٹ اور سرٹیفکیٹ کی قیمت مسافر ادا کریں اور فلائٹ سے 24 گھنٹے قبل ٹیسٹ رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت جاری کی گئی۔

مسافرٹیسٹ کی سہولت گھروں میں سہولت حاصل کرنے کیلئے جیری فسلیٹیشن سے رابطہ کریں گے جو گھر جا کر مسافر کے سیمپل حاصل کر کے رزلٹ فراہم کریں گے۔

واضح رہے  کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد  ایمریٹس ایئر لائن نے 24 جون سے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن معطل کردیا تھا،24 جون کو صبح چار بجے سے کوئی پرواز اڑان نہ بھر سکی۔ ایمریٹس ایئر لائن پاکستان سے مسافروں کو لے جانے کا شیڈول کا اعلان بعد میں کریگی۔

ترجمان ایمرٹس ایئر لائن کے مطابق ایمیریٹس ایئر لائن پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تجارت کی فروغ کیلئے کارگو سروس جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے مسافروں کو لے جانے کے معاملے پر متعلقہ اتھارٹی سے مسلسل رابطے میں رہیں گے، امید ہے ایمریٹس ایئر لائین کی مسافروں کو لے جانے کی سروس جلد بحال ہوگی۔ 

مزیدخبریں