پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا

27 Jun, 2020 | 04:00 PM

Shazia Bashir

سٹی42:   پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا، پٹرول قیمت میں ملکی تاریخ کے بلند ترین اضافے کے مہنگائی کی نئی لہر، انٹر سٹی ٹرانسپورٹرز نے فوری کرایوں میں اضافہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا، پٹرول قیمت میں ملکی تاریخ کے بلند ترین اضافے کے مہنگائی کی نئی لہر، انٹر سٹی ٹرانسپورٹرز نے فوری کرایوں میں اضافہ کر دیا۔

 

لاہور سے راولپنڈی اسلام آباد کا کرایہ  850سے  1050 روپے کر دیا گیا، لاہورسے فیصل آباد کا کرایہ 500  سے بڑھا کر 600 روپے کر دیا گیا، لاہور  سے ملتان کا کرایہ750  سے بڑھا کر900  روپے کر دیا گیا، لاہور سے بہاولپور کا کرایہ850  سے بڑھا کر1050 کر دیا گیا، لاہور سے پشاور کا کرایہ 900  روپے سے بڑھا کر1150  روپے کر دیا گیا۔

 دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر مسلم لیگ ن کی ایم پی اے سعدیہ تیمور کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے استعفی کے مطالبہ کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی،  سعدیہ تیمور کا کہنا ہے کہ حالیہ بجٹ کو وزیر اعظم عمران خان نے ٹیکس فری قرار دیا، پھر مالی سال مکمل ہونے سے قبل ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ کردیا گیا، اس اقدام سے وزیراعظم کے قول فعل میں تضاد واضح ہوگیا۔ سعدیہ تیمور کا کہنا تھا کہ قول فعل میں تضاد واضح ہوگیا ہے جس کے بعد ان کے اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں، ایم پی اے سعدیہ تیمور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپنی عہدے سے استعفی دیں۔

 

دوسری جانب   پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کی خواجہ آصف کو تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کی ہدایت، اپویشن مل کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی واپسی کا مطالبہ کرے گی۔ صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف نےخواجہ آصف کو ہدایت کی کہ ملکی تاریخ کے بلند ترین33 فیصد اضافے کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتیں احتجاج میں شامل ہوں، اپوزیشن نے حکومتی سرپرستی میں سرگرم چینی کے بعد  پٹرول مافیا کو پارلیمنٹ میں بے نقاب کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

 

مزیدخبریں