سردرد میں مبتلا خاتون لاکھ پتی بن گئی

27 Jun, 2020 | 03:13 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) اکثر لوگ بیماری میں مبتلاہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہیں اور زندگی سے بیزاری محسوس کرتے ہیں، عصر حاضر میں انسانی کام اور بھی آسان ہوگیا مگر بیمار حالت میں کچھ بھی اچھا نہیں لگتا،قسمت میں جو لکھا وہ ہو کر رہتا ایک ایسا ہی واقعہ خاتون کے ساتھ پیش آیا جو پل میں کروڑ پتی بن گئی اوردرد کی کیفیت کو بھول گئی۔

تفصیلات کے مطابق انسان دور جدید میں بے شمار سہولیات سے مستفید ہوہاہے، جس کا سہرا سائنس کو جاتا مگر اس کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کی بیماریوں نے بھی جنم لے لیا ہے،طبی ماہرین ان بیماریوں پر قابو پانے کے لئے کوشاں ہیں، سر میں درد کا ہونا بھی ایک ایسی بیماری ہے جس میں انسان مدہوشی کی حالت میں رہتا، سر میں درد کی تکلیف بعض اوقات ہاتھ پیروں کو بے جان کر دیتی ہے، یہاں تک کہ کسی دوا یا قدرتی طریقے سے سر درد خود ہی کم ہوجائے۔

مگر  امریکی خاتون کی سر درد کی وجہ سے قسمت چمکانے گئی، لاکھ پتی بن گئی، کہتے ہیں کہ دینے والا جب بھی دیتا ہے چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے ایسا ہی کچھ امریکی خاتون کیساتھ ہوا۔درد کی کیفیت میں مبتلا خاتون میڈیکل سٹور پر دوا لینے گئی تو کروڑ پتی بن کر واپس لوٹی،اولگا رچی نامی خاتون جب وہ سٹور سے سردرد کی دوا لینی گئیں اور ساتھ میں لاٹری کا ٹکٹ بھی خرید لیا۔

بقول خاتون کے میں ٹکٹ اور دوا خرید کر گھر لوٹی تو میرے ٹکٹ پر بمبپر انعام نکلاجس کی انعامی رقم پانچ لاکھ ڈالر (تقریباً 7 کروڑ روپے) ہے۔سردار میں مبتلا امریکی خاتون کا کہنا تھا کہ یہ دیکھ کر مجھے اپنے آنکھوں پر یقین نہ رہا کہ میں ہی وہ خوش نصیب ہوں جس نے بمبپر انعام جیتا ہے، میں خوشی سےبے ہوش ہوگئی تھی۔

اولگا رچی کا کہنا ہے کہ وہ اس انعامی رقم سے اپنے گھر کی مرمت کرائیں گی اور باقی کی رقم اپنی ریٹائرمنٹ کےلیے سنبھال کررکھیں گی۔ میں سردرد کی شکرگزار ہوں جس نے میرے دن کو لکی ڈے بنا دیا۔

مزیدخبریں