وزیر اعظم استعفیٰ دیں، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

27 Jun, 2020 | 02:02 PM

Shazia Bashir
Read more!

عمر اسلم:   پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، مسلم لیگ ن کی ایم پی اے سعدیہ تیمورکی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے استعفی کے مطالبہ کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔

سعدیہ تیمور کا کہنا ہے کہ حالیہ بجٹ کو وزیر اعظم عمران خان نے ٹیکس فری قرار دیا، پھر مالی سال مکمل ہونے سے قبل ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ کردیا گیا، اس اقدام سے وزیراعظم کے قول فعل میں تضاد واضح ہوگیا۔ سعدیہ تیمور کا کہنا تھا کہ قول فعل میں تضاد واضح ہوگیا ہے جس کے بعد ان کے اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں، ایم پی اے سعدیہ تیمور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپنی عہدے سے استعفی دیں۔

دوسری جانب  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کی خواجہ آصف کو تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کی ہدایت، اپویشن مل کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی واپسی کا مطالبہ کرے گی۔ صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف نےخواجہ آصف کو ہدایت کی کہ ملکی تاریخ کے بلند ترین33 فیصد اضافے کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتیں احتجاج میں شامل ہوں، اپوزیشن نے حکومتی سرپرستی میں سرگرم چینی کے بعد پٹرول مافیا کو پارلیمنٹ میں بے نقاب کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

 

جبکہ عوام کی مشکلات اور توقعات کو بھرپور طور پر پارلیمان میں پیش کیا جائے، شہبازشریف کا کہنا ہےکہ عوام کی زندگی پہلے ہی اجیرن بن چکی ہے، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے ان کی مشکلات بڑھ گئی ہیں، حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں گزشتہ کمی کا فائدہ بھی عوام کو نہیں دیا تھا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے۔

 

اس کے علاوہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کے خلاف بھی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے، قرارداد رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے جمع کروائی جس میں بیان کیا گیا کہ وفاقی حکومت کے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ظالمانہ اقدام ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا کوئی جواز نہیں، عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔

 

مزیدخبریں