سٹی 42 نے ایل ڈی اے اور لینڈ مافیا کا گٹھ جوڑ بے نقاب کردیا

27 Jun, 2020 | 12:51 PM

Azhar Thiraj

درنایاب : ایل ڈی اے اور لینڈ مافیا کا گٹھ جوڑ، حکام کا زور صرف معذور بچوں کے خاندان پر ہی چل سکا ، جوہر ٹائون میں کروڑوں روپے مالیت کے سرکاری پلاٹوں پر مافیا کے قبضے برقرار  ہیں، اسٹیٹ برانچ کے افسران نے ایل ڈی اے پلاٹ واگزار کرانے کے  بجائے پراسرار خاموشی اختیار کرلی۔

ایل ڈی اے ذرائع کے مطابق پلاٹ نمبر 141ایچ ون ، 142 ایف ٹو ، 160 سی ، 53 ایم بلاک جے تھری پر غیر قانونی قبضہ ۔ جوہر ٹائون کے چاروں پلاٹ کروڑوں روپے مالیت کے ہیں جس کا ریکارڈ بھی ایل ڈی اے کے نام ہے ۔ ذرائع کے مطابق پلاٹ نمبر 143 ایف ٹو کے علاوہ باقی پلاٹوں پر قبضہ کروایا جاچکا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سابق ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون اور ڈپٹی ڈائریکٹر کی مبینہ ملی بھگت سے مافیا کو کھلی چھوٹ ملی ۔

ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے کے ملکیتی پلاٹوں پر جعلی کارروائی ڈال کر قبضہ کرایا گیا ۔ جوہر ٹاون کے انتقال مکمل نہ ہونا اور جعلی و ڈوپلیکیٹ فائلوں پر ایگزیمپشن کے کیسز بھی منظر عام پر آنا معمول بن گیا
۔ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے دور میں جوہر ٹاون کے انتقال ایل ڈی اے کے نام کرانے پر کام شروع کیا گیا ۔ مافیا اور ایل ڈی اے افسران کا گٹھ جوڑ سامنے آنے پر سابق ڈی جی ایگزیمپشن پر مکمل پابندی عائد کئے رکھی ۔

ایل ڈی اے کے پلاٹوں کا کئی سال گزر جانے کے باوجود پلاٹ بنک بھی نہ بنایا جاسکا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے افسران و عملے نے پلاٹوں کا پلاٹ بنک نہ ہونے سے غیر قانونی قبضوں میں معاونت کی ۔ وائس چئیرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کے بار بار کہنے کے باوجود دانستہ طور پر پلاٹ بنک مکمل نہ کیا گیا ۔ وائس چئیرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران نے سٹی فور ٹی ٹو کی خبر پر نوٹس لے لیا ہے ۔ وائس چئیرمین کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے پلاٹوں کو واگزار کرانے کے لئے زیرو ٹالرنس کی حکمت عملی اپنا رہے ہیں ۔ وائس چئیرمین کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں پلاٹوں پر قبضہ کے معاملات پر غیر جانبدار انکوائری کی جائے گی ۔ ایس ایم عمران کے مطابق ایل ڈی اے میں کام نہ کرنے اور مافیا کا ساتھ دینے والوں کی کوئی جگہ نہیں اور غیر قانونی طور پر سرکاری پلاٹوں پر قبضہ مافیا کے خلاف بھی سخت کارروائی کریں گے۔

مزیدخبریں