باٹا پور کے قریب خوفناک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

27 Jun, 2020 | 12:07 PM

M .SAJID .KHAN

(وقاض احمد/ندیم خالد) صوبائی دارالحکومت میں آئے روز حادثات کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کی وجہ قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے. باٹا پور کے علاقے  تیز رفتار موٹرسائیکل بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق دور  جدید نے  انسانوں کے لئے بے شمار ایجادات کے حیرت انگیز نظارے دکھائے ہیں وہیں  سفر طے کرنے کے لئے جدید سواریوں جہاز، ٹرین، بس، کار اور موٹر سائیکل وغیرہ بھی  ایجاد کی ہیں جو کہ یقیناً  انسانوں کے لیے بہت مُفید ہے، جدید  ٹیکنالوجی کے ذریعے سے  انسان دِنوں  کا سفر گھنٹوں اور گھنٹوں کے سفر منٹوں میں طے کر لیتے ہیں۔مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ ٹیکنالوجی کا درست استعمال نا کر کے انسان اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، آئے روز حادثات کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کی وجہ قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے۔

باٹا پور کے علاقہ میں ایک ایسا ہی حادثہ پیش آیا جہاں 2  موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق حادثہ بھسین گاؤں کے قریب پیش آیا، حادثے میں جاں بحق ہو نےوالوں کی شناخت عمران عرف مانی اور علی رضاکے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں افراد موٹرسائیکل پر جا رہے تھے، تیز رفتاری کے باعث فٹ پاتھ سے ٹکرا گئے۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر ورثا کو اطلاع دے دی ہے۔

گزشتہ دنوں کلمہ چوک میں تیز رفتار مزدے نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل ڈالا تھا،50 سالہ رخسانہ نامی خاتون موقع پر  جاں بحق ہو گئی, شوہر کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جبکہ حادثے کا ذمہ دار موقع سے فرار ہوگیا. پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد اکھٹے کر لیے اور مزدا ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔

مزیدخبریں