جوہر ٹاؤن میں سرکاری پلاٹوں پر قبضہ مافیا کا راج

27 Jun, 2020 | 11:48 AM

Sughra Afzal

جوہر ٹاؤن (درنایاب) ایل ڈی اے اور لینڈ مافیا کا گٹھ جوڑ، حکام کا زور صرف معذور بچوں کے خاندان پر ہی چل سکا، جوہر ٹاؤن میں کروڑوں روپے مالیت کے سرکاری پلاٹوں پر مافیا کے  قبضہ برقرار، اسٹیٹ برانچ کے افسران نے ایل ڈی اے پلاٹ واگزار کرانے کی بجائے پراسرار خاموشی اختیار کرلی۔

 ایل ڈی اے ذرائع کے مطابق پلاٹ نمبر 141 ایچ ون، 142 ایف ٹو ، 160 سی، 53 ایم بلاک جے تھری پر غیر قانونی قبضہ، جوہر ٹاؤن کے چاروں پلاٹ کروڑوں روپے مالیت کے ہیں جس کا ریکارڈ بھی ایل ڈی اے کے نام ہے، پلاٹ نمبر 143 ایف ٹو کے علاوہ باقی پلاٹوں پر قبضہ کروایا جاچکا ہے۔

 سابق ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون اور ڈپٹی ڈائریکٹر کی مبینہ ملی بھگت سے مافیا کو کھلی چھوٹ ملی، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے دور میں جوہر ٹاؤن کے انتقال ایل ڈی اے کے نام کرانے پر کام شروع کیا گیا، مافیا اور ایل ڈی اے افسران کا گٹھ جوڑ سامنے آنے پر سابق ڈی جی ایگزیمپشن پر مکمل پابندی عائد کیے رکھی۔

 ذرائع نے بتایا کہ ایل ڈی اے افسران و عملے نے پلاٹوں کا پلاٹ بنک نہ ہونے سے غیر قانونی قبضوں میں معاونت کی، وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران نے سٹی42 کی خبر پر نوٹس لے لیا۔

 وائس چیئرمین کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے پلاٹوں کو واگزار کرانے کے لئے زیرو ٹالرنس کی حکمت عملی اپنا رہا ہے، آئندہ چند دنوں میں پلاٹوں پر قبضہ کے معاملات پر غیر جانبدار انکوائری کی جائے گی ، ایل ڈی اے میں کام نہ کرنے اور مافیا کا ساتھ دینے والوں کی کوئی جگہ نہیں اور غیر قانونی طور پر سرکاری پلاٹوں پر قبضہ مافیا کے خلاف بھی سخت کارروائی کریں گے۔

دوسری جانب واہگہ زون شعبہ پلاننگ نے لینڈ مافیا کو سرکاری اراضی پرغیر قانونی تعمیرات کیلئے کھلی چھٹی دیدی، میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو دس کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا، کمشنر لاہور اور چیف کارپوریشن آفیسر کو ارسال کی گئی، رپورٹ کے مطابق واہگہ زون میں 141 غیرقانونی تعمیرات میں سے 85 زیر تعمیر ہیں جبکہ 56 غیر قانونی تعمیرات پایہ تکمیل کو پہنچنے کو ہیں۔

مزیدخبریں