جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو جان سے مار دینے کی دھمکی کاخط ،اہم انکشاف

27 Jun, 2020 | 11:42 AM

M .SAJID .KHAN

(اکمل سومرو) جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کو جان سے مار دینے کی دھمکی کا خط موصول ہوا، یونیورسٹی گارڈز کی جانب سے خط لکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی کو جان سے مارنے کی دھمکی پر مبنی خط کی ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں ، تحقیقات میں سامنے پتہ چلا کہ خط یونیورسٹی کے سکیورٹی آفس سے ٹائپ کیا گیا اور بعد ازاں وائس چانسلر آفس کو پوسٹ کے ذریعے ارسال کیا گیا۔ خط کے متن میں وائس چانسلر کو دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا کہ ہم سکیورٹی گارڈز کے پاس اسلحہ ہوتا ہے جو آپ پر با آسانی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ سکیورٹی گارڈز اور سٹاف کے ممبران مبینہ طور پر فرائض کی غفلت میں ملوث تھے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے سیکورٹی انچارج سمیت دو دیگر گارڈز کو معطل کر کے انکوئری شروع کر دی ہے۔ وائس چانسلر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے خبر پر فوری تبصرے سے معذرت کر لی۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ  چند سکیورٹی گارڈز اور سٹاف کے ممبران مبینہ طور پر فرائض کی غفلت میں ملوث تھے جس حوالے سے شکایات یونیورسٹی انتظامیہ کو مل رہی تھیں جس پر نئے ڈائریکٹر سکیورٹی نے سخت اقدامات بھی اٹھائے تھے، ان کارروائیوں کو روکنے کے لئے مبینہ طور پر وائس چانسلر کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال  گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے  پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کو لاہورکالج برائے خواتین یونیورسٹی کے سلیکشن بورڈ کا ممبر ، پروفیسر ڈاکٹر کنول امین وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کو لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ ممبر نامزد کرنے کی منظوری دی ۔ 

مزیدخبریں